وہ چیزیں جوروزہ دار کے لئے مکروہ ہیں:
بمطابق
فتوٰئ مرجع تشیع آقائے سید علی حسینی سیستانی
مسئلہ (۱۶۲۷)
روزہ دارکے لئے کچھ چیزیں مکروہ ہیں
اوران میں سے بعض یہ ہیں :
۱:) آنکھ میں دواڈالنااورسرمہ لگاناجب کہ اس کامزہ یابوحلق میں پہنچے۔
۲:)ہرایساکام کرناجوکمزوری کاباعث ہومثلاًفصدکھلوانااورحمام جانا۔
۳:)ناک میں دوا ڈالنا اگریہ علم نہ ہوکہ حلق تک پہنچے گی اور اگریہ
علم ہوکہ حلق تک پہنچے گی تواس کااستعمال جائزنہیں ہے۔
۴:)خوشبودارگھاس سونگھنا۔
۵:)عورت کاپانی میں بیٹھنا۔
۶:)شیاف استعمال کرنایعنی کسی خشک چیزسے انیمالینا۔
۷:)جولباس پہن رکھاہواسے ترکرنا۔
۸:)دانت نکلوانااورہروہ کام کرناجس کی وجہ سے منہ سے خون نکلے۔
۹:)ترلکڑی سے مسواک کرنا۔
۱۰:)بلاوجہ پانی یاکوئی اورسیال چیزمنہ میں ڈالنا۔
اوریہ بھی
مکروہ ہے کہ منی نکالنے کے قصد کے بغیر انسان اپنی بیوی کابوسہ لے یا کوئی شہوت
انگیزکام کرے ۔
No comments:
Post a Comment