RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Saturday, 3 April 2021

Aab e kur

 کرپانی:                         بمطابق فتوٰی مرجع تقلید سید علی حسینی سستانی


مسئلہ (۱۴)

کُر پانی کی مقدار ظرف کی مساحت کے لحاظ سے ۳۶ بالشت ہے جو تقریباً ۳۸۴ لیٹر ہوتا ہے۔
مسئلہ (۱۵)

اگرکوئی چیزعین نجس ہو مثلاً پیشاب یاخون یاوہ چیز جو نجس ہوگئی ہو جیسے کہ نجس لباس ایسے پانی میں گرجائے جس کی مقدار ایک کر کے برابر ہو اور اس کے نتیجے میں نجاست کی بو، رنگ یاذائقہ پانی میں سرایت کرجائے توپانی نجس ہوجائے گا، لیکن اگر ایسی کوئی تبدیلی واقع نہ ہوتونجس نہیں ہوگا۔

 مسئلہ (۱۶)

اگرایسے پانی کی بو، رنگ یاذائقہ جس کی مقدار ایک کر کے برابر ہو نجاست کے علاوہ کسی اور چیزسے تبدیل ہوجائے تووہ پانی نجس نہیں ہوگا۔

مسئلہ (۱۷)

اگرکوئی عین نجاست مثلاًخون ایسے پانی میں گرجائے جس کی مقدار ایک کرسے زیادہ ہواوراس کی بو، رنگ یاذائقہ کے ایک حصہ کو تبدیل کردے تواس صورت میں اگر پانی کے اس حصے کی مقدار جس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ایک کرسے کم ہو تو سارا پانی نجس ہوجائے گا، لیکن اگراس کی مقدار ایک کریااس سے زیادہ ہوتو صرف وہ حصہ نجس متصور ہوگاجس کی بو، رنگ یاذائقہ تبدیل ہواہے۔

 مسئلہ (۱۸)

اگرفوارے کاپانی ایسے دوسرے پانی سے متصل ہوجس کی مقدار ایک کرکے برابر ہوتو فوارے کاپانی نجس پانی کوپاک کردیتاہے، لیکن اگرنجس پانی پر فوارے کے پانی کاایک ایک قطرہ گرے تو اسے پاک نہیں کرتا،البتہ اگرفوارے کے سامنے کوئی چیزرکھ دی جائے جس کے نتیجے میں اس کاپانی قطرہ قطرہ ہونے سے پہلے نجس پانی سے متصل ہوجائے تونجس پانی کوپاک کر دیتاہے اورضروری ہے کہ فوارے کاپانی نجس پانی سے مخلوط ہوجائے۔

 مسئلہ (۱۹)

اگرکسی نجس چیزکوایسے نل کے نیچے دھوئیں جوایسے (پاک) پانی سے ملا ہواہوجس کی مقدار ایک کرکے برابرہواوراس چیز کا دھوون اس پانی سے متصل ہو جائے جس کی مقدار کرکے برابر ہوتووہ دھوون پاک ہوگا،بشرطیکہ اس میں نجاست کی بو، رنگ یاذائقہ پیدانہ ہواورنہ ہی اس میں عین نجاست کی آمیزش ہو۔

 مسئلہ (۲۰)

اگرکرپانی کاکچھ حصہ جم کربرف بن جائے اورکچھ حصہ پانی کی شکل میں باقی بچے جس کی مقدار ایک کرسے کم ہوتوجیسے ہی کوئی نجاست اس پانی کوچھوئے گی وہ نجس ہوجائے گااور برف پگھلنے پرجو پانی بنے گاوہ بھی نجس ہوگا۔

 مسئلہ (۲۱)

اگرپانی کی مقدار ایک کرکے برابر ہواوربعد میں شک ہوکہ آیااب بھی کرکے برابرہے یانہیں تواس کی حیثیت ایک کرپانی ہی کی ہوگی یعنی وہ نجاست کوبھی پاک کرے گااور نجاست کےملنے سے نجس بھی نہیں ہوگا۔ اس کے برعکس جوپانی ایک کر سے کم تھااگراس کے متعلق شک ہوکہ اب اس کی مقدارایک کرکے برابر ہوگئی ہے یا نہیں تواسے ایک کرسے کم ہی سمجھاجائے گا۔

مسئلہ (۲۲)

پانی کاایک کرکے برابرہونادوطریقوں سے ثابت ہوسکتاہے:
اول:    انسان کوخوداس بارے میں یقین یااطمینان ہو۔
دوم:     دوعادل مرداس بارے میں خبردیں ۔لیکن اگر ایک عادل یا قابل اعتماد شخص یا جس کے اختیار میں کُر پانی ہے اس پانی کے کُر ہونے کی خبر دے اور اطمینان پیدا نہ ہوتو اس کا معتبرہونا محل اشکال ہے۔

No comments:

Post a Comment