۵ -کنویں کاپانی:
بمطابق فتوٰی مرجع تقلید سید علی حسینی سستانی
مسئلہ (۴۲)
ایک ایسے کنویں کاپانی جوزمین سے ابلتاہواگرچہ مقدارمیں ایک کر سے
کم ہونجاست پڑنے سے اس وقت تک نجس نہیں ہوگاجب تک اس نجاست سے اس کی بو، رنگ
یاذائقہ بدل نہ جائے۔
مسئلہ (۴۳)
مسئلہ (۴۳)
اگرکوئی نجاست کنویں میں گرجائے اوراس کے پانی کی بو، رنگ یا ذائقے
کوتبدیل کردے تو جب کنویں کے پانی میں پیداشدہ یہ تبدیلی ختم ہوجائے گی پانی پاک
ہوجائے گااوراس کا پاک ہونا(بنابر احتیاط واجب) اس شرط پر ہوگا کہ یہ پانی کنویں
سے ابلنے والے پانی میں مخلوط ہوجائے۔
No comments:
Post a Comment