RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Sunday, 19 July 2020

کتے پر رحم


کتے پر رحم:

بنی اسرائیل کا یک شخص مشہور گناہگار تھا۔ ایک دن ایک کنوئیں کے پاس سے گزر رہا تھا۔ اسے کنوئیں کے کنارے پیاسا کتا نظر آیا۔ اس نے اپنے سر سے پگڑی اتاری اور ایک برتن سے باندہ کر کنوئیں میں لٹکایا۔ پانی نکال کر کتے کو سیراب کر دیا۔ خدواند متعال کو اس گناہگار کا یہ عمل پسند آیا۔ اپنے ایک نبی کے ذریعے اسے خبر دی ۔ مجھے اس شخص کی یہ نیکی پسند آئی ہے۔ اور میں اس سے اپنی  مخلوق سے محبت کرنے کی وجہ سے راضی ہو گیا ہوں۔ اور میں نے س کے گناہ معاف کر دیے ہیں۔ جب اس گناہگار شخص کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے توبہ کر لی اور نیک سیرت ہوگیا۔

(اعلٰی کن العسل جلد 2 صفحہ913)


No comments:

Post a Comment