صرف خدا کے لیے:
جناب شیخ محدث قمی رحمۃاللہ تعالی فرماتے ہیں۔ میں اپنی
کتاب منزل الآخرۃ کی تالیف اور شائع ہونے کے بعد قم آیا تو دیکھا کہ شیخ عبد
الرزاق مسئلہ گو میری کتاب پڑھ پڑھ کر لوگوں کو سناتے ہیں۔ ایک دن میرے والد گرامی
نے مجھے فرمایا: شیخ عباس میرا دل چاہتا ہے اے کاش آپ بھی اس شیخ عبد الرزاق مسئلہ
گو کی طرح ہوتے اور جو کتاب وہ ہمیں پڑھ کر سناتے ہیں آپ بھی اس طرح پڑھ کر سناتے۔
مجھے چند
بار تو خیال گزرا کہ اپنے والد گرامی سے عرض کروں کہ بابا جان وہ میری لکھی ہوئی
کتاب ہی تو ہے جو پڑھ کر سناتے ہیں۔ لیکن میں نے ایسا نہ کہا ۔ صرف اتنا عرض کیا
کہ آپ میرے لیے دعا فرمادیں کہ خداوند متعال مجھے ایسی توفیق عنایت فرمائے۔
(اعلٰی من العسل جلد
2 صفحہ913)
No comments:
Post a Comment