آدمی کا فریضہ:
بنی اسرائیل کے ایک عابد ستر سال تک عبادت میں مشغول رہے۔
خداوند متعال نے اس کے خلوص نیت سے ملائکہ کو آگاہ کرنا چاہا۔ ایک فرشتہ کو روانہ
فرمایا کہ عابد سے جاکر کہے اسے ان تمام عبادات و ریاضات کا کوئی فائدہ نہیں ہے
اور اس کی اس عبادت سے بہشت کا مستحق ہونا ممکن نہیں ۔
عابد نے
جواب دیا: خداوند ذوالجلال نے ہمیں بنایا ہے اور عبادت کا حکم دیا ہے۔ ہمیں اس کی
بندگی کرنا ہے۔ ہم صرف اس کے حکم کی تعمیل کے لیے عبادت کرتے ہیں۔ ہمیں لازم ہے کہ
اپنا فریضہ ادا کرتے رہیں ۔ اور بس۔
(اعلٰی من العسل جلد
2 صفحہ841)
No comments:
Post a Comment