RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Friday, 26 June 2015

علم فقہ

علم فقہ:
شرعی احکام کے علم کو "علم فقہ" کہتے ہیں او اسی مناسبت سے شرعی احکام کا دوسرا نام "احکام فقہیہ" ہے۔ علم فقہ کے مطابق ہمارا کوئی بھی عملی کام احکام فقھیہ سے ہٹ کر نہیں ہے۔ ہم جو بھی فعل انجام دیں یا تو وہ واجب ہوگا یا حرام، یا مستحب یا مکروہ، اور یا مباح۔
اللہ تعالٰی کی ذات جب اپنے بندوں کو کوئی حکم دیتی ہے تو اس کی پانچ قسمیں ہوتی ہیں۔
1۔ واجب          2۔ حرام    3۔ مستحب/سنت        4۔ مکروہ    5۔ مباح
1۔  واجب:
        واجب کا مطلب ہے"لازمی" یعنی اللہ تعالٰی نے جس کام کو انسانوں پر ضروری قرار دیا ہو اس کو واجب کہتے ہیں۔ مثلاً نماز ، روزہ، والدین کا احترام
اگر ہم واجب کام کریں تو اللہ خوش ہوگا اور ہمیں ثواب ملیں گے۔ اور اگر ہم واجب کام نہیں کریں گےتو اللہ ناراض ہوگا اور ہمیں  سزا ملے گی۔
2۔ حرام:
        حرام کا مطلب ہے ایسا کام جس کو ترک کرنا ضروری ہے۔ وگرنہ اللہ تعالٰی ناراض ہوتا ہے۔ مثلاً گالیاں دینا ، چوری کرنا، گانے سننا
اگر ہم حرام کام کریں گے تو اللہ ناراض ہوگا اور ہمیں سزا ملے گی۔ اور اگر ہم حرام کام نہ کریں اس سے اجتناب کریں گے تو اللہ خوش ہوگا اور ہمیں ثواب ملےگا۔
مستحب یا سنت:
        مستحب یا سنت کا مطلب ہے"پسندیدہ کام" یعنی ایسا کام جسے کرنے سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ خوش ہوتے ہوں۔ لیکن اگر یہ کام نہ کریں تو گناہ نہیں ہوتا۔ لیکن اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہمیں مستحب یا سنت کام کرنا چاہیے۔
 مثلاً قرآن پاک کی تلاوت کرنا۔ بیمار کی عیادت کرنا۔ ہر وقت وضو میں رہنا۔
اگر ہم سنت کام انجام دیں گے تو اللہ خوش ہوگا اور ہمیں ثواب ملے گا۔ اور اگر ہم سنت کام انجام نہ دیں تو گناہ نہیں لیکن ہم اللہ کی خوشنودی اور ثواب سے محروم ہو جائیں گے۔
مکروہ:
        مکروہ کا مطلب ہے" ناپسندیدہ" یعنی ایسا کام جس کو اللہ تبارک تعالٰی پسند نہیں کرتا۔ ہمارے لیے ایسے کام سے بچنا بہتر ہے۔
مثلاً بائیں ہاتھ سے کھانا کھانا۔ صبح دیر تک سوتے رہنا۔ مسجد میں دنیاوی باتیں کرنا
اگر ہم مکروہ کام کریں گے تو گناہ نہیں  لیکن ہم اللہ کی خوشنودی اور ثواب سے محروم ہو جائیں گے۔ اور اگر مکروہ کام نہ کریں تو اللہ خوش ہوگا اور ہمیں ثواب ملے گا۔
مباح:
        مباح کا مطلب ہے "وہ کام جس کو کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔ مباح کام کرنے سے نہ ثواب حاصل ہوتا ہے نہ ہی گناہ ہوتا ہے۔
مثلاً کھانا پینا۔ سونا
اگر ہم مباح کام کریں گے تو نہ ثواب ہوگا نہ گناہ اور اگر مباح کام نہ کریں گے تو بھی نہ ثواب ہو گا اور نہ گناہ۔

No comments:

Post a Comment