RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Friday, 26 June 2015

شرعی احکام کی اہمیت اور تعارف

شرعی احکام کی اہمیت اور ان کا تعارف:
دین اسلام ایک مکمل ضابطئہ حیات ہے۔ خدا کا سب سے پسندیدہ دین، اسلام ہی ہے۔ اللہ تعالٰی نے حضرت آدمؑ سے لیکر حضرت محمدﷺ تک مختلف انبیاء کرامؑ کو مبعوث کیا جنہوں نے انسانوں کوایسے الٰہی پیغامات پہنچائے جو انہیں درست اور صحیح راستے پر گامزن کرتے ہیں۔ خدا کے ان پیغامات میں انسان کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھا گیاہے۔ان الٰہی پیغامات میں ایمان اور عمل دونوں سے متعلق واضح ہدایات موجود ہیں۔ یعنی انبیاء کرامؑ نے انسان کو ان باتوں سے بھی آگاہ کیا جن پر ایمان لانا ضروری ہے اور ان باتوں کی بھی تعلیم دی جن کا تعلق عمل سے ہے۔ عمل سے متعلق تعلیمات میں ایک شعبہ، شرعی احکام کا ہے۔ فقہ یا احکام ، اسلامی تعلیمات کا وسیع ترین موضوع ہے۔
        اسلامی تعلیمات ایسی وسیع و جامع ہیں جن میں زندگی کے تمام ممکنہ حالات سے متعلق راہنما اصول دیئے گئے ہیں ور کوئی ایسا موقع یا حالت نہیں ہے جس سے متعلق اسلامی احکام خاموش ہوں خصوصاً مکتب اہل بیتؑ میں کسی انسان کو کسی بھی وقت یا حالت میں پریشانی کا سامنا کرنا ہی نہیں پڑتا۔ لیکن ان تمام راہنما اصولوں کو جو انسانی زندگی کے تمام ممکنہ حالات کو احاطہ کر رہے ہیں ایک عام انسان خود سے سمجھنے کی استعداد نہیں رکھتا۔ بلکہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح اسلامی تعلیمات میں بھی اللہ تعالٰی کی خاص توفیق یافتہ ہستیاں اپنی زندگی کو صرف کرتی ہیں۔ اور اسلامی احکام (فروعات دین) کو خود سے بڑی باریک بینی اور احتیاط سے سمجھ کر ہمیں بتاتے ہیں۔ اسی کا نام "اجتہاد" اور "مرجعیت" ہے اور ایسی شخصیات کو مجتہد، فقیہ یا مرجع تقلید کہا جاتا ہے۔ ہم انہی کے بتائے ہوئے فرامین پر عمل کرتے ہیں اسی کا نام تقلید اور ہمیں مقلد کہا جاتا ہے۔ اجتہاد اور تقلید دونوں حضرت امام زمان علیہ السلام کے دور غیبت میں واجب عمل ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment