یہ حضرت امیر المو منین - کی د عا ہے :مؤلّف کہتے ہیںکہ علامہ مجلسی نے یہ دعا اپنی کتاب بحار الانوار کی کتاب الدعائ اور کتاب الصلوۃ میں درج کی ہے۔ نیز فرمایا ہے کہ یہ مشہور دعائوں میں سے ہے ۔ لیکن میں نے اسے دیگر معتبر کتب میں نہیں پایا۔ البتہ سید بن باقی کی کتابِ مصباح میں یہ دعا موجود ہے۔اور اسی طرح علامہ مجلسی نے فرمایا ہے کہ اس دعا کا فریضہ ِصبح کے بعد پڑھا جانا مشہور ہے ۔ تا ہم سید بن باقیرحمهالله نے روایت کی ہے کہ اسے نافلہ صبح کے بعد پڑھا جائے۔ بہرحال ان دونوں میں سے جو صورت بھی اختیار کی جائے مناسب ہے:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللّهُمَّ يا مَنْ دَلَعَ لِسانَ الصَّباحِ بِنُطْقِ تَبلُّجِهِ وَسَرَّحَ قِطَعَ اللَّيْلِ المُظْلِمِ بِغَياهِبِ تَلَجْلُجِهِ وَأَتْقَنَ صُنعَ الفَلَكِ الدَّوّارِ في مَقادِيرِ تَبَرُّجِهِ وَشَعْشَعَ ضِياءَ الشَّمْسِ بِنُورِ تَأَجُّجِهِ يا مَنْ دَلَّ عَلى ذاتِهِ بِذاتِهِ وَتَنَزَّهَ عَنْ مُجانَسَةِ مَخلُوقاتِهِ وَجَلَّ عَن مُلائَمَةِ كَيْفيّاتِهِ يا مَنْ قَرُبَ مِنْ خَطَراتِ الظُّنُونِ وَبَعُدَ عَنْ لَحَظاتِ العُيُونِ وَعَلِمَ بِما كانَ قَبْلَ أَنْ يَكُونَ يا مَنْ أَرْقَدَني في مِهادِ أَمْنِهِ وَأَمانِهِ وَأَيْقَظَني إِلى ما مَنَحَني بِهِ مِن مِنَنِهِ وَإِحسانِهِ وَكَفَّ أَكُفَّ السَّوءِ عَنِّي بِيَدِهِ وَسُلْطانِهِ صَلِّ اللّهُمَّ عَلىَ الدَّلِيلِ إِلَيكَ في اللَّيْلِ الأَلْيَلِ وَالِماسِكِ مِنْ أَسْبابِكَ بِحَبلِ الشَّرَفِ الأَطْوَلِ وَالنّاصِعِ الحَسَبِ في ذِرْوَةِ الكاهِلِ الأَعْبَلِ وَالثّابِتِ القَدَمِ عَلى زَحالِيفِها في الزَّمَنِ الأَوَّلِ وَعَلى آلِهِ الأَخْيارِ المُصْطَفِينَ الأَبرارِ وَ افْتَحِ اللّهُمَّ لَنا مَصارِيعَ الصَّباحِ بِمَفاتِيحِ الرَّحْمَةِ وَالفَلاحِ وَأَلْبِسْني اللّهُمَّ مِنْ أَفْضَلِ خِلَعِ الهِدايةِ وَالصَّلاحِ وَأَغْرِسْ اللّهُمَّ بِعَظَمَتِكَ في شِرْبِ جَناني ينابِيعَ الخُشُوعِ وَأَجْرِ اللّهُمَّ لِهَيْبتِكَ مِنْ أَماقي زَفَراتِ الدُّمُوعِ وَأَدِّبِ اللّهُمَّ نَزَقَ الخُرْقِ مِنِّي بِأَزِمَّةِ القُنُوعِ إِلهي إِنْ لَمْ تَبتَدِئْنِي الرَّحْمَةُ مِنْكَ بِحُسْنِ التَّوْفِيقِ فَمَنِ السَّالِكُ بي إِلَيكَ في وَاضِحِ الطَّرِيقِ وَإِنْ أَسْلَمَتْني أَناتُكَ لِقائِدِ الأَمَلِ وَالمُنى فَمَنِ المُقيلُ عَثَراتي مِنْ كَبَواةِ الهَوى وَإِنْ خَذَلَني نَصْرُكَ عِنْدَ مُحارَبَةِ النَّفْسِ وَالشَّيطانِ فَقَدْ وَكَلَني خِذْلانُكَ إِلى حَيثُ النَّصَبِ وَالحِرْمانِ إِلهي أَتَراني ما أَتَيتُكَ إِلاّ مِنْ حَيْثُ الآمالِ أَمْ عَلِقْتُ بِأَطْرافِ حِبالِكَ إِلاّ حِينَ باعَدَتْني ذُنُوبي عَنْ دارِ الوِصالِ فَبِئْسَ المَطِيَّةُ الَّتي امْتَطَتْ نَفْسي مِنْ هَواها فَواهاً لَها لِما سَوَّلَتْ لَها ظُنُونُها وَمُناها وَتَبّاً لَها لِجُرْأَتِها عَلى سَيدِها وَمَوْلاها إِلهي قَرَعْتُ بابَ رَحْمَتِكَ بِيدِ رَجائي وَهَرَبتُ إِلَيكَ لاجِئاً مِنْ فَرْطِ أَهْوائي وَعَلَّقْتُ بِأَطْرافِ حِبالِكَ أَنامِلَ وَلائي فَاصْفَحِ اللّهُمَّ عَمّا كانَ أَجْرَمْتُهُ مِنْ زَلَلي وَخَطائي وَأَقِلْني اللّهُمَّ مِنْ صَرْعَةِ رَدائي وَعُسْرَةِ بلائي فَإِنَّكَ سَيّدي وَمَوْلايَ وَمُعْتَمَدِي وَرَجائي وَغايةُ مُنايَ في مُنْقَلَبي وَمَثْوايَ إِلهي كَيْفَ تَطْرُدُ مِسْكيناً الْتَجَأَ إِلَيْكَ مِنَ الذُّنُوبِ هارِباً أَمْ كَيْفَ تُخَيبُ مُسْتَرْشِداً قَصَدَ إِلى جَنابِكَ ساعِياً أَمْ كَيفَ تَرُدُّ ظَّمْاناً وَرَدَ إِلى حَياضِكَ شارِباً كَلاّ وَحَياضُكَ مُتْرَعَةٌ في ضَنْكِ الُمحُولِ وَبابكَ مَفْتُوحٌ للطَّلَبِ وَالوُغُولِ وَأَنْتَ غايَةُ المَسْؤُولِ وَنِهايَةُ المَأْمُولِ إِلهي هذِهِ أَزِمَّةُ نَفْسي عَقَلْتُها بِعِقالِ مَشِيتِكَ وَهذِهِ أَعْباءُ ذُنُوبي دَرَأْتُها بِرَحْمَتِكَ وَهذِهِ أَهْوائيَ المُضِلَّةُ وَكَلْتُها إِلى جَنابِ لُطْفِكَ وَرَأْفَتِكَ فَاجْعَلْ اللّهُمَّ صَباحي هذا نازِلاً عَلَيَّ بِضِياءِ الهُدى وَالسلامَةِ في الدِّينِ وَالدُّنْيا وَمَسائي جُنَّةً مِنْ كَيدِ الْعِدى وَوِقايةً مِنْ مُرْدياتِ الهَوى إِنَّكَ قادِرٌ عَلى ما تَشاءُ تُؤْتي المُلْكَ مَنْ تَشاءُ وَتَنْزِعُ المُلْكَ مِمَّنْ تَشاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشاءُ بِيدِكَ الخَيْرُ إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تُولِجُ اللَّيلَ في النَّهارِ وَتُولِجُ النَّهارَ في اللَّيلِ وَتُخْرِجُ الحَيَّ مِنَ المَيتِ وَتُخْرِجُ المَيتَ مِنَ الحَيِّ وَتَرْزِقُ مَنْ تَشاءُ بِغَيْرِ حِسابٍ لا إِله إِلاّ أَنْتَ سُبْحانَكَ اللّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ مَنْ ذَا يَعْلَمُ قَدْرَتَكَ فَلا يَخافُكَ وَمَنْ ذا يَعْلَمُ ما أَنْتَ فَلا يَهابُكَ أَلَّفْتَ بِقُدْرَتِكَ الفِرَقِ وَفَلَقْتَ بِلُطْفِكَ الفَلَقَ وَأَنَرْتَ بِكَرَمِكَ دَياجِيَ الغَسَقَ وَأَنْهَرْتَ المِياهَ مِنَ الصُّمِّ الصَّياخِيدِ عَذْباً وَأُجاجاً وَأَنْزَلْتَ مِنَ المُعْصِراتِ ماءً ثَجّاجاً وَجَعَلْتَ الشَّمْسَ وَالقَمَرَ لِلبَريةِ سَراجاً وَهّاجاً مِنْ غَيْرِ أَنْ تُمارِسَ فيما ابْتَدَأْتَ بِهِ لُغُوباً وَلا عِلاجاً فَيا مَنْ تَوَحَّدَ بِالعِزِّ وَالبقاءِ وَقَهَرَ عِبادَهُ بِالمَوْتِ وَالفَناءِ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الأَتْقِياءِ وَاسْتَمِعْ نِدائِي وَاسْتَجِبْ دُعائي وَحَقِّقْ بَفَضْلِكَ أَمَلي وَرَجائي يا خَيْرَ مَنْ دُعِيَ لِكَشْفِ الضُرِّ وَالمَأْمُولِ لِكُلِّ عُسْرٍ وَيُسْرٍ بِكَ أَنْزَلْتُ حاجَتي فَلا تَرُدَّني يا سَيدي مِنْ سَنِيِّ مَواهِبِكَ خائِباً يا كَرِيمُ يا كَرِيمُ آمِينَ بِرَحْمَتِكَ يا أَرحَمَ الرّاحِمينَ وَصَلَّىَ اللهُ عَلى سَيِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطّاهِرِينَ يا كَرِيمُ (ثم تسجد وتقول:) إِلهي قَلْبي مَحْجُوبٌ وَعَقْلي مَغْلُوبٌ وَنَفْسي مَعْيُوبٌ وَهَوائي غالِبٌ وَطاعَتي قَلِيلَةٌ وَمَعْصيتي كَثِيرَةٌ وَلِساني مُقِرٌّ بِالذُّنُوبِ وَمُعْتَرِفٌ بِالعُيُوبِ فَما حيلَتي يا عَلاّمَ الغُيُوبِ وَيا سَتّارِ العُيوبِ وَيا غَفّارِ الذُنُوبِ اغْفِرْ لي ذُنُوبي كُلَّها يا غَفّارُ وَاسْتُرْ عَلَيَّ يا سَتّارِ بِمُحَمَّدٍ وَآلِهِ الأَطهارُ بِرَحْمَتِكَ يا أَرحَمَ الرّاحِمينَ۔
شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
*****
اے میرے معبود! جس نے صبح کی زبان کو روشنی کی گویائی دی اور اندھیری رات کے ٹکڑوں کو لرزتی تاریکیوں سمیت ہنکا دیا اور گھومتے آسمان کی ساخت کو اسکے برجوں سے محکم کیا اور سورج کی روشنی کو اسکے نور فروزاں سے چمکایا۔ اے وہ جس نے اپنی ذات کو دلیل بنایا جو اپنی مخلوقات کا ہم جنس ہونے سے پاک اور اسکی کیفیتوں کی آمیزش سے بلند ہے اے وہ جو ظنی خیالوں سے قریب ہے اور آنکھوں کی دید سے دور ہے اور ہونے والی چیزوں کوہونے سے پہلے جان چکا ہے اے وہ جس نے مجھے اپنے امن و سلامتی کے گہوارے میں سلایا اور اپنی بخشش اور احسان کو پانے کیلئے مجھے بیدار کیا اپنی قدرت و اقتدار سے برائی کو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے روکا۔ اے معبود اس پر رحمت فرما جو تاریک رات میں تیری طرف رہنمائی کرنے والا، تیرے سہاروں میں سے شرف کی پا ئیدار رسی کو پکڑ ے والا، اعلیٰ خاندان میں سے چمکتی پیشانی والا، استوار روش والا،آغاز ہی سے لغزشوں کے مواقع پر ثابت قدم رہنے والا ہے اور اس نبی کی نیکوکار برگزیدہ خوش کردار آل(ع) پر رحمت فرما۔ اے معبود! اپنی رحمت و بخشش کی کنجیوں سے ہمارے لئے صبح کے دروازے کھول دے ۔اے معبود مجھے نیکی وہدایت کی بہترین خلعت پہنادے خداوند! اپنی عظمت کے باعث میرے دل کی زمین میں خشوع و انکساری کے درخت لگا دے اے معبود! اپنی ہیبت کیلئے میری آنکھوں سے آنسوئوں کے تار جاری کردے۔ خدایا میری کج خلقی کو قناعت کی لگام ڈال دے۔ میرے اللہ اگر تو نے اپنی نیکی کی توفیق نہ دی تو کون مجھے تیری طرف کشادہ راہ پر لے چلے گا اورتیری دی ہوئی ڈھیل سے میں خواہش کے پیچھے چل پڑا تو کون مجھے ہوس کی ٹھوکروں سے بچائے گا اور اگر میرے نفس اور شیطا ن کی جنگ میں تیری نصرت میرے شامل حال نہ ہوتی تو گویا تیری دوری نے مجھے رنج و غم کے حوالے کر دیا ہوتا میرے مالک کیا تیری نظر سے تیرے پاس اپنی خواہشوں کیلئے آیا ہوں یا میں نے تجھ سے اس وقت تعلق قائم کیا کہ جب میرے گناہوں نے مجھے تیرے وصال سے دور کردیا پس میرے دل نے خواہشوں کو اپنی بری سواری بنایا پس اس پر اور اسکی خیالی تمنائوں پر نفرین ہے اور تباہی ہو اسکی جو اس نے اپنے آقا پر یہ جرات کی ہے۔ الہی میں نے اپنی امید کے ہاتھوں تیرے باب ِرحمت پر دستک دی ہے اور اپنی حد سے زیادہ تمنائوں سے ڈر کے تیرے پاس بھاگ آیا ہوں اور محبت کی انگلیوں سے تیرے دامان ِرحمت کو تھام لیا ہے۔ اے معبود! مجھ سے جو لغزشیں اور خطائیں ہوئی ہیں ان سے چشم پوشی فرما اور میری چادر کی پایچی﴿وادی ہلاکت﴾ سے صرف نظر فرما کیونکہ تو میرا آقا و مالک اور میرا سہارا اور امید ہے اور تو ہی اس دنیا اور آخرت میں میرا اصلی مطلوب و مقصود ہے ۔میرے معبود! تو اس بے چارے کو کیسے نکال دے گا جوتیرے پاس گناہوں سے بھاگ کر آیا ہے یا اس طالب ہدایت کو کیسے مایوس کرے گا جو تیرے حضور دوڑتا ہوا آیا ہے یا اس پیاسے کو کیسے دور کرے گا جو تیرے کرم کے حوض سے پیاس بجھانے آیا ہے ہرگز نہیں !کہ تیرے فیض کے چشمے خشک سالی میں بھی رواں ہیں اور تیرا بابِ کرم داخلے اور سوال کیلئے کھلا ہے تو سوال کی انتہا اور امید کی آخری حد ہے میرے معبود! یہ میرے نفس کی باگیں ہیں جنکو میں نے تیری مشیت کی رسی سے باندھ دیا ہے اور یہ ہیں میرے گناہوں کی گٹٹھریاں جو میں نے تیری بخشش و رحمت کے آگے لا رکھی ہیں اور یہ ہیں میری گمراہ کن خواہشیں جو میں نے تیرے لطف و کرم کے سپرد کر دی ہیں پس اے پروردگار! اس صبح کو میرے لیے نور ہدایت اور دین و دنیا کی سلامتی کی حامل بنا کر نازل فرما اور اس رات کو دشمنوں کی مکاری سے میری ڈھال اور ہلاک کرنے والی ہوس کی سپر بنادے بے شک تو جو چاہے اس پر قادر ہے جسے چاہے ملک دیتا ہے اور جس سے چاہے واپس لے لیتا ہے اور جسے چاہے عزت دیتا اور جسے چاہے ذلت دیتا ہے ہر بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے مردہ سے زندہ اور زندہ سے مردہ کو برآمد کرتا ہے اور جسے چاہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں پاک ہے تو اے اللہ اور حمد تیرے ہی لیے ہے کون ہے جو تیری قدر و عظمت کو پہچانے تو اس سے نہ ڈرے کون ہے جو جانتا ہو تو کون ہے پھر تجھ سے مرعوب نہ ہو تو نے اپنی قدرت سے منتشرکو متحد کیا اور اپنے لطف سے سپیدہ صبح کو نمایاں کیا اور تو نے ہی اپنے کرم سے تاریک راتوں کو روشن کیا اور تو نے سخت پتھروں میں سے میٹھے اور کھاری پانی کے چشمے جاری کیے اور بادلوں سے نتھرا ہوا میٹھا پانی برسایا اور تو نے سورج اور چاند کو مخلوق کیلئے روشن چراغ قرار دیا بغیر اس کے کہ پیدا کرنے میں تجھے کوئی تھکاوٹ و خستگی عارض ہوئی یا تو محتاج ہوا ہو پس اے عزت اور بقا میں یگانہ اور موت دفنا کے ذریعے بندوں پر غالب رہنے والے! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت فرما جو پرہیزگار ہیں اور میری پکار سن لے میری دعا قبول فرما اور اپنے کرم سے میری تمناو امید پوری کر دے اے وہ بہترین ذات جسے تکلیف دور کرنے کیلئے پکارا جاتا ہے اور اے تنگی و فراخی کی امید گاہ، میں تیرے حضور حاجت لے کر آیا ہوں پس مجھے اپنی وسیع عطائوں سے محرومی کے ساتھ دور نہ کر یاکریم یاکریم یاکریم اپنی رحمت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے اور اس کی بہترین مخلوق حضرت محمد(ص) اور ان کی سبھی آل(ع) پر خدا کی رحمت ہو۔
پھر سجدے میں جائیں اور یہ پڑہیں
خدایا !میرے دل پر حجاب ہے میرے نفس میں عیب ہے میری عقل ناکارہ ہے میری خواہش غالب میری عبادت کم اور گناہ بہت زیادہ ہیں میری زبان گناہوں کا اقرار کرتی ہے تو میرا چارہ کار کیا ہے؟ اے عیبوں کو چھپانے والے اے چھپی باتوں کو جاننے والے اے دکھوں کو دور کرنے والے میرے تمام گناہ بخش دے محمد(ص)(ص) و آل (ع) محمد (ص) کی حرمت کے واسطے سے یاغفار یاغفار یاغفار اپنی رحمت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
No comments:
Post a Comment