RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Tuesday, 17 April 2018

کربلا

تاریخ انسانی کا ایک فقید المثال واقعہ ہے ۔ محرم الحرام 61ھ کی دسویں تاریخ کو ابو عبد اللہ امام حسین علیہ سلام نے جو عظیم الشان قربانی پیش کی اور جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا وہ ہر اس شخص کے لیے مشعل راہ ہے جو اپنی تحریک پر کامل یقین رکھتا ہو  اور اس کی کامیابی کا خواہاں ہو۔ آپؑ نے تمام عواقب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے اعزاء و اقرباء ،احباب و رفقاء، اور خود اپنی جان و مال غرضیکہ سب کچھ داوپر لگا دیا اور اپنے عزم واستقلال کی بدولت تمام بنی نوع انسان کو رہتی دنیا تک ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔ 

No comments:

Post a Comment