RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Tuesday, 3 February 2015

احکام تقلید

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
تقلید:
کسی مجتھد کے فتوے پر عمل کرنا ، آپ جس پر تقلید کر رہے ہیں۔ اگر وہ کسی چیز کے بجا لانے کا حکم دے تو اس کو بجا لائیں اگر کسی چیز سے روکے تو روک جائے۔ آپ کو اس میں ذاتی رائے کا کوئی حق نہیں ۔ گویا آپ نے اپنے اعمال کا بوجھ اس کی گردن پر ڈال دیا ، اب اللہ تعالٰی کے حضور وہی جواب دہ ہونگے۔ 
ازفقہی مکالمات: بمطابق با فتاوای حضرت آیت اللہ العظمٰی سید محمد سعید الحکیم 
احکامِ تقلید:

 مسئلہ نمبر 1 
ہر مکلف پر ،شرعی مسائل منجملہ نماز،روزھ،طہارت اور کچھ معاملات کے مسائل  سیکھنا واجب ہے۔ اگر وہ احکام نہ سیکھے اور اس سے کوئی واجب چھوٹ جائے یا حرام کا ارتکاب ہو جائے تو وہ گنہگار کہلائے گا۔ لفظ"مکلف" کا اطلاق اس شخص پر ہوتا ہے جس میں شرائط تکلیف موجود ہوں۔ 
مسئلہ نمبر 2
شرائط تکلیف درج ذیل ہیں۔
۔ بلوغ            2۔ عقل                        3۔ قدرت


ازتوضیح المسائل :حضرت آیت اللہ سیدعلی الحسینی الخامنہ ای 

No comments:

Post a Comment