RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Saturday, 31 January 2015

مذہبِ شیعہ

مزہب شیعہ
تشیع کوئی نیا مذہب نہیں بلکہ اسلام کے آغاز کے ساتھ ہی شیعت کا آغاز ہوا ہے سر کار رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہی اپنے دست معجز نما سے اس مذہب مقدس کی شجر کاری فرمائی اور اپنی زبان وحی ترجمان سے ہی لفظ شیعہ کی بنیاد رکھی جیسا کہ تفسیر درمنثور میں جلال الدین سیوطی نے لکھا ہے کہ جابر ابن عبداللہ انصاری کی روایت ہے کہ ایک دن ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ سامنے سے حضرت علی ؑ تشریف لائے ۔ پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علیؑ کو دیکھ کر فرمایا کہ " اس پروردگارکی قسم جومیری جانکامالک ہے کہ یامت میں یہ اور اس کے شیعہ ہی کامیاب رہیں گے" اسی طرح ابن عدی نے ابن عباس سے نقل کیا ہے کہ " حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ " یا علیؑ!تم اور تمہارے شیعہ ہی قیامت میں خوش و خرم ہونگے " اہلسنت کے بہت سے علمائ نے اسی قسم کی کئی روایات نقل کی ہیں۔ ہم سب مسلمان قرآن کی آیت کے مطابق اس بات پر عقیدہ رکھتے ہیں کہ پیغمبر  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وحی کے بغیر نہیں بولتے تھے تو پھر حضرت علیؑ اور ان کے شیعوں کے بارے میں یہ احادیث وحی الٰہی کے بغیر تو نہیں ہو سکتیں تو پھر ماننا پڑے گا کہ وہ مذہب جو خداوند ِ عالم کے نزدیک حق اور اس کے ماننے والے قیامت میں کامیاب ہونگے وہ صرف مذہب ِ شیعہ ہیہ ہے۔ لغت میں بھی شیعہ کا معنٰی یہی ملے گا کہ شیعہ وہ فرقہ ہے جو حضرت علیؑ اور ان کی اولادِ طیبہؑ کی پیروی کرتا ہے۔ اور پھر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بارہا فرمایا کہ"یاعلیؑ !آپؑ سے محبت کرنے والا مئومن اور آپؑ سے بغض رکھنے والا منافق ہے" مزید فرمایا "علیؑ کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارونؑ کو موسٰیؑ سے تھی" اور فرمایاکہ " میں تمہیں گمراہی سے بچنے کیلئے حکم دیتا ہوں کہ "قرآن اور میری اہلبیتؑ کا دامن تھامے رکھنا۔" آج الحمد اللہ دنیا کے ہر ملک میں کروڑوں شیعہ رہتے ہیں جو کہ صحیح عقائد و آداب ِ اسلامی سے آراستہ ، تعلیمات ِ قرآنی سے پیراستہ، نعمت ِ ایمان سے سرافراز، احکام ِ شرعی پر عمل پیرا اور مکارم ِ اخلاق سے مالا مال ہیں ۔ اگر کوئی جاہل غلط عقیدہ یا بات تراش کر لکھ دیتا ہے تو وہ اس کی ذاتی رائے یا خود ساختہ خیال تو ہو سلتا ہے مگر شیعہ مذہب یا علمائ کی رائے نہیں ہوگی۔ ہماری کتب اور مدارس موجود اور تحقیق کے دروازے کھلے ہیںَ 
            از "دین شناسی " جامعہ علوم اسلامی فیصل آباد 

No comments:

Post a Comment