RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Tuesday, 5 April 2022

RAMADAN, RAMAZAN, ROZA ( MEANING OF ROZA)

 


روزے کامطلب:

بمطابق فتوٰئ مرجع تشیع آقائے سید علی حسینی خامنہ ای دامت برکاتہ
مسئلہ (913)

شریعت مقدس اسلام میں روزہ کا مطلب یہ ہے کہ مکلف کھانے اور ان ساری چیزوں سے کہ جن کا بیان آنے والا ہے ، پورا دن طلوع فجر سے غروب آفتاب تک، اللہ کا حکم بجا لانے کی خاطر باز رہے۔

مسئلہ (914)

روزے کے وقت کا شرعی معیار صبح ِ صادق ہے اور اس کا پتا لگانا مکلف کی تشخیص پر موقوف ہے۔
مسئلہ (915)

چاندنی  راتوں اور دوسری راتوں میں طلوع فجر اور روزے کے لئے امساک کے واجب ہونے کے وقت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

مسئلہ( 916)

مومنین ذوی الاحترام پر لازم ہے کہ وہ روزے کے امساک میں احتیاط کی رعایت کی خاطر امساک اس وقت سے شروع کریں جب ریڈیو وغیرہ سے اذان شروع ہو۔

مسئلہ (917)

اگر روز ے دار کو اطمینان ہو جائے کہ وقت داخل ہوتے ہی اذان شروع ہو چکی ہے تو اذان شروع ہوتے ہی اس کے لیے افطار کرنا جائز ہے۔اس پر اذان ختم ہونے کا انتظار واجب نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment