بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
حصہ اول : اخلاص
حضرت رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
" خلوص کے سایہ میں اہل ایمان کے درجات و مراتب میں تفاوت ہوتا ہے۔ " ( میزان الحکمۃ ، حدیث نمبر 4745)
" اپنے دل کو خالص بنا آپ کا قلیل عمل بھی کافی ہوگا۔" ( میزان الحکمۃ ، حدیث نمبر 4758)
اخلاص کامل:
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام رات کو اپنے رخ انور پر نقاب ڈال کر کھانے اور رقم کی تھیلیاں اپنے کاندھے پر رکھ کر اپنے عزیز رشتہ دار فقیر سادات میں تقسیم فرماتے تھے۔ لوگوں کو پتا نہیں چلتا تھا کہ یہ شخص کون ہیں ۔ بہت سارے لوگ آپ علیہ السلام کے سامنے آپ کو نازیبا الفاظ کہتے تھے۔ اور کہتے تھے کہ واہ جی واہ! آپ کیا خوب آدمی ہیں۔ لیکن ہمارا چچازاد علی ابن الحسین علیہ السلام ہماری کوئی پروا نہیں کرتے لیکن آپ کی شہادت کے بعد لوگوں کو معلوم ہوا کہ جو شخص ہر رات ان میں کھانا اور رقم تقسیم فرماتے تھے وہ امام زین العابدین علیہ السلام تھے۔
No comments:
Post a Comment