RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

Tuesday, 9 February 2016

سید علی خامنہ ای کا پیغام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

داعی وحدت اسلامی شیخ نمر باقر النمر کی شہادت پر رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای کا پیغام

اس مظلوم شہید کا خون ناحق بہت جلد اپنا اثر دکھائے گا اور دست انتقام الہی بہت جلد سعودی سیاستدانوں کے گریبانوں 

تک  پہنچے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عالم مومن و مظلوم شیخ نمر باقر النمر کو شہد کئے جانے کے سعودی اقدام کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کے اس جرم اور یمن اور بحرین مین اس جیسے دوسرے جرائم کے ارتکاب پر دنیا کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا "کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس مظلوم شہید کا خون ناحق بہت جلد اپنا اثر دکھائے گا اور دست انتقام الہی بہت جلد سعودی سیاستدانوں کے گریبانوں تک پہنچے گا۔
حضرت امام خامنہ ای نے فرمایا "کہ اس مظلوم عالم دین نے نہ لوگوں کو مسلحانہ تحریک پر اکسایا تھا نہ ہی کوئی خفیہ سازش انجام دی تھی۔ بلکہ ان کا تنہا کام دینی غیرت کے جذبے میں کھلے عام امربالمعروف اور نہی از منکر تھا۔ " رہبر انقلاب نے شیخ نمر کی شہادت اور ان کا نا حق کون بہائے جانے کو سعدودی حکومت کی سیاسی غلطی قرار دیتے ہوئے فرمایا "کہ خداوند متعال بے گناہ کے خون کو بھی معاف نہیں کرے گا اور ناحق بہایا جانے والا خون بہت جلد اس  حکومت کے مجرموں اورسیاستدانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لےگا۔

            آپ نے آزادی انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوٰی کرنے والوں کی خاموشی اور صرف تنقید اور اعتراض کئےجانےپرسعودی حکومت کی جانب سے خون ناحق بہائے جانے کی حمیت کئے جانے پر شدید تبقید کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ "عالم اسلام اور پوری دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے۔




           حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی فوج کے ذریعے بحرین کے عوام کو آزارو اذیتیں دینے اور ان کے گھروں اور مسجدوں کو مسمار کئے جانے اور اسی طرح یمن کے عوام پر دس ماہ سے جاری بمباری کو سعودی حکومت کے جرائم کے دیگرنمونے قرار دیتے ہوئے فرمایا: کہ "جو لوگ سچائی کے ساتھ انسانیت کی سر نوشت انسانی حقوق کی سر نوشت اور عدل و انصاف میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ان مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان حالات سے نہیں غافل نہیں ہونا چاہیے۔ "


No comments:

Post a Comment