قرآن مجید کی جمع آوری:
قرآن مجید کو نزول کی
ترتیب کے مطابق جمع کرنے کے بارے میں، رسول اکرم{ص} کی طرف سے ہمیں کوئی حکم نہیں
ملا ہے۔ قرآن مجید کو کئی مراحل میں جمع کیا گیا ہے۔ امام علی{ع} نے قرآن مجید کو
نزول کی ترتیب کے مطابق جمع کیا تھا، لیکن آخرکار، خلفاء کی طرف سے جمع کیا گیا
قرآن مجید عام ہو گیا اور اہل بیت{ع} نے بھی قرآن مجید کی اس جمع یعنی موجودہ قرآن
مجید کی مکمل طور پر تائید کی ہے۔چونکہ قرآن کریم کو نزول کی ترتیب کے مطابق جمع
کرنے کے بارے میں رسول مقبولﷺ کی طرف سے ہمیں کوئی حکم نہیں ملا ہے۔ لھٰذا قرآن
مجید کو نزول کی ترتیب کے مطابق جمع نہیں کی گئی بلکہ بعد از رسول اکرمﷺ قرآن مجید
کو کئی مراحل میں جمع کیا گیا ہے۔
قرآن مجید کو اکٹھا کرنے
کے سلسلہ میں تین نظرئے پائے جاتے ہیں۔
1۔ہر سورۃ کی آیتین نزول
کے وقت مکمل طور پر نازل ہوتی تھیں اور جب تک نہ ایک سورۃ مکمل ہوتا ، دوسرا سورۃ
شروع نہیں ہوتا تھا۔
2۔ ہر سورۃ کی کئی آیتیں
نازل ہوتی تھیں اور تدریجاً سورۃ کمکل ہوتاتھا۔ اس مفروضے کے مطابق پیدا ہونے والا
سوال یہ ہے۔ کہ کیا مختلف سورتوں میں آیات کو رکنھے کا کام پیغمبر اکرم ﷺ کے حکم
سے انجام پایا ہے یا یہ کام صحابہ کرامؑ کے زمانہ میں انجام پایاہے؟
3۔موجودہ صورت میں آیات
اور سورتوں کی ترتیب صحابہ کرام ؑ کے زمانہ میں انجام پائی ہے۔
از اہلیبیتؑ پارٹل
No comments:
Post a Comment