"کیا تم نے پوری طرح سمجھ لیا ہے کہ اسلام کیا ہے؟
اسلام ایک ایسا دین ہے جس کی بنیاد حق و صداقت پر رکھی گئی ہے۔ یہ علم کا ایک ایسا سر چشمہ ہے جس سے عقل و دانش کے متعدد چشمے پھوٹتے ہیں۔ یہ ایک ایسا چراغ ہے جس سے لا تعداد چراغ روشن ہوتے رہیں گے۔ یہ ایک ایسا بلند رہنما مینار ہے جو اللہ کی راہ کو روشن کرتا ہے۔ یہ اصولوں اور اعتقادات کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو حق و صداقت کے ہر متلاشی کو اطمینا ن بخشتاہے۔
اے لوگو! جان لو کہ اللہ تعالٰی نے اسلام کو اپنی برترین خوشودی کی جاب ایک شاندار راستہ اور اپنی عبودیت اور عبادت کا بلند ترین معیار قرار دیا ہے۔ اس نے اسے اعلٰی احکام ، بلند اصولوں، محکم دلائل ، ناقابل تردید تفوق اور مسلمہ دانش سے نوازا ہے۔
اب یہ تمہارا کام ہے کہ اللہ تعالٰی نے اسے جو شان اور عظمت بخشی ہے اسے قائم رکھو۔ اس پر خلوص دل سے عمل کرو ۔ اس کے معتقدات سے انصاف کرو۔ اس کے احکام اور فرامین کی صحیح طور پر تعمیل کرو اور اپنی زندگیوں میں اسے اس کا مناسب مقام دو۔"
حضرت امام علی علیہ سلام

No comments:
Post a Comment