سلام ہو سالار شھیداں حسین ؑ ابن علیؑ پر، ان کے فرزند دلبند پر، ان کے جاں نثار بھائیوں پر اور ان کے طفل ِ شیر خوار پر سلام ہو اُن پاک ارواح پر جنھوں نے کمالِ دلیری اور خلوص کے بے پناہ جذبے کے ساتھ آپ ؑ کی ہمرکابی مین اپنی جانیں دین اسلام پر قربان کر دیں، قرآن اور اہلبیت ؑ کی حرمت کی خاطر اپنے سر کٹوا دیئے، اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری کی اور زمین کربلا کو اپنے لہو سے لالہ زار بنا دیا۔ جنھوں نے خندہ پیشانی سے موت کا استقبال کیا، اپنے جسم کے ٹکڑوں سے دامن خاک کو عظمت بخشی ، اپنی روحانی کشش سے لوگوں کے دل جیت لیے اور اپنے مزاروں کو قبلہ گاہ ِ اہل معرفت بنا دیا۔
No comments:
Post a Comment