RBD-01

 

https://rbroz.blogspot.com/

عدل

٭عدل٭
اَنَّ اللّٰہَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِیْدِ
ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالٰی عادل ہے۔ عدل کا معنی چیز کو اس کی مناسب جگہ پر کرھنا اور حقدار کو اس کا حق دینا ہے۔ اللہ کے عادل ،ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا چونکہ:
1۔ ہر عاقل کے نزدیک ظلم بُرا اور خدا ہر برائی سے پاک ہے۔
2۔ بعض اوقات ظلم کسی ضرورت کے تحت کیا جاتا ہے اور اللہ کسی کا محتاج نہیں ۔
3۔ اللہ نے سب کو ظلم کرنے سے منع کیا ہے۔ جب دوسروں کو منع کر رہا ہے تو خود کیسے ظلم کریگا۔
4۔ یہ ساری کائنات نظام عدل پر چل رہی ہےاگر ظلم کرے تو کائنات تباہ ہو جائے۔
5۔ اللہ نے خود اعلان کیا ہے کہ میں کسی پر ظلم نہیں کرتا۔
اَنَّ اللّٰہَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِیْدِ
اللہ اپنے بندوں پر ہر گز ظلم نہیں کرتا ۔
6۔ اگر خدا کسی پر ظلم کرے تو لوگ اس کی عدالت کی سچائی پر اعتماد نہیں کیں گے۔
7۔ جب اس نے اپنا تعارف رحمٰن و رحیم کی صفات سے کرایا ہے تو پھر کسی پر ظلم کیسے کریگا؟
از کتاب  دین شناسی 

No comments:

Post a Comment